Description
رابعہ اسٹوڈنت اُردو لغت اکیسویں صدی کی ایک بہترین لغت ہے۔ یہ عام قارئین اور بالخصوص طالب علموں کے لیے عمومی نقطہ نظر سے مرتب کی گئ ہے۔ رابعہ اُردو لغت کی ایک منفرد خوبی جو دوسری تمام لغات پر فوقیت رکھتی ہے وہ انگریزی الفاظ کا اضافہ ہے جو کہ رفتہ رفتہ اُردو زبان میں مستعمل ہو رہے ہیں ان میں اکثر انگریزی کے ایسے الفاظ بھی ہیں جن کا اُردو زبان میں کوئی متبادل لفظ نہیں اور اُردو زبان کی وسیع دامنی کی وجہ سے شامل زبان ہو گئے ہیں ۔ طلبا ء کی درسی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان میں تقریباَ ان تمام الفاظ کو شامل کر دیا گیا ہے جو نصابی کتابوں اور اُردو نظم و نثر کی عام کتابوں میں استعمال ہوتے ہیں ۔ دوسری زبانوں کے وہ الفاظ بھی شامل ہیں جو اُردو زبان میں رواج پا چکے ہیں ۔ بعض الفاظ کے صحیح تلفظ کے لیے ان پر اعراب لگا دئیے گئے ہیں۔ ہر لفظ کے ساتھ قوسین میں یہ لکھ دیا گیا ہے کہ یہ کس زبان کا لفظ ہے۔ ہرلفظ کی صرفی حیثیت ظاہر کرنے کے لیے اسم ضمیر، صفت، مصدر،تابع فعل، متعلق فعل اور فعل وغیرہ ساتھ لکھ دیا گیا ہے ۔ڈکشنری کو ظاہری و باطنی دونوں طرح سے دلکش اور افادیت کا حامل بنانے کی ہرممکن کوشش کی گئی ہے ۔




Reviews
There are no reviews yet.